گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بھارتی ایجنٹ کی گرفتاری سے غیر ملکی دخل اندازی کا ثبوت مل گیا ہے، یہ پاکستان کے لیے بڑی کامیابی ہے۔
وہ کراچی میں ایمپریس مارکیٹ پروجیکٹ
کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ را کے ایجنٹ کی گرفتاری سے پاکستان کو موقع ملا ہے کہ وہ اپنا نقطہ نظر عالمی سطح پر رکھے۔
پاک سرزمین پارٹی سے متعلق سوال پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے کو ابھی دیکھ رہے ہیں اور سوچ و بچار کررہے ہیں